خدمت خلق دنیا کی سب سے اہم عبادت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )ڈائمنڈ لائنز کلب کی جانب سے انجمن اسلامیہ اپنا گھرطارق آباد میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقر یب کے موقع پرصدر انجمن اسلامیہ پرویزخالدشیخ ، چیئرمین پراجیکٹ وصدرکلب خالداقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈائمنڈ لائنزکلببلاشبہ وہ ادارہ ہے جو دنیاوی لالچ سے ہٹ کر فلاح عامہ کا کام کر رہا ہیں فلاح اداروں کا اصل مقصد دوسروں کی زندگی میں روشنی لانی ہوتی ہے اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا جائے انسانیت کی معراج اسی میں ہے کہ وہ اپنی ذات سے ددسروں کے دکھ درد میں شریک ہوان کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لیے کردار ادا کرے ڈائمنڈ لائنزکلب انترنیشنل ایک تاریخ ساز فلاح ادارہ ہے جس کی میڈیکل،آئی سکرین و تعلیمی خدمات سکول وکالج کی فیسز الغرض تمام اخراجات کلب اداکرتاہے جس کا ایک زمانہ معترف ہے ڈائمنڈ لائنزکلب خدمت انسانیت میں اپنی مثال آپ ہیں ان کی زندگی کا مشن ہے کہ اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا جائے انسانی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مال اور وقت دینا بہترین صدقہ ہے اسلام دین برحق اور امن کا داعی ہے اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرکے دنیا کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں