سندر (نامہ نگار) سندر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے جو فیکٹری سے گھر جانے کے لیے نکلا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دانش پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔




