کسانوں کو با اختیار بنائے بغیر زرعی انقلاب نہیں آ سکتا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 107 حفیظ انجم جنجوعہ نے کہاکہ کسانوں کو بااختیار بنائے بغیر ملک میں زرعی انقلاب نہیں آ سکتا کسانوں کے ساتھ آج سوتیلی ماں سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے پچھلے سال کسان کی گندم کی حرمت کو پامال کیا گیا کسان آج تک رو رہے ہیں اس کی لاگت بھی پوری نہ ہو سکی بلیک مافیا کسانوں کا خون چوس رہا ہے۔حفیظ انجم جنجوعہ نے پنجاب کے ارکان اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے بل کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بال بال قرضوں میں ڈوبی قوم کے ارکان اسمبلی کا عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کرنا مہنگائی ، بیروزگاری کے ستا ئے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ رکن اسمبلی کی تنخواہ 78 ہزارسے بڑھاکر چار لاکھ اوروزراء کی تنخواہیں 8لاکھ تک کرناغریب قوم کیساتھ مذاق ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں