نشے کی خاطرشہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور (بیوروچیف) نشے کی خاطرشہریوں سے لوٹ مارکرنیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، انچارج چوکی سبزی منڈی نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر گروہ کو گرفتار کیا۔ملزمان نشہ خریدنے کیلئے رات گئے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے،ملزمان بابا مکھن شاہ دربار کے قریب واردا ت کی پلاننگ کر رہے تھے۔ ملزمان سے تھانہ گجر پورا اور فیکٹری ایریا سے چوری ہونیوالی 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، ملزمان سے نقدی، 2 پستول و گولیاں برآمد، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ملزمان جون اور وقاص چوری، ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں