لاہور (بیوروچیف) صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی اور سموگ کے بڑھتے ہوئے خطر ے کے پیش نظر حکومت نے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایئر پولوشن کنٹرول اتھارٹی (ای پی اے)نے اوپن فوڈ آٹ لیٹس کے خلاف کریک ڈان کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جس میں اوپن بار بی کیو پوائنٹس اور تمام کلبز بھی ماحولیاتی قوانین کے تحت آ گئے ہیں۔ای پی اے کے مطابق 60فیصد سے زائد مقامات پر سکشن ہوڈز نصب کر دیے گئے ہیں، جس پر 1سے 10لاکھ روپے تک سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سکشن ہوڈز کی تنصیب سے فضائی آلودگی میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔جی ٹی روڈ، پاکستان منٹ کے قریب واقع ایم ایس بریانی ماسٹر کو قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔سکشن ہوڈ نصب نہ کرنے والے اوپن فوڈ پوائنٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔




