اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں حالیہ ہفتے کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 18دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی اور جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 18دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1402 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1389روپے ریکارڈکی گئی تھی۔




