پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سرگرم عمل

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کی سرکوبی جاری ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 4300 لیٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی۔دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے دودھ بردار گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے جبکہ ضلع بھراشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 113۔انسپکشنزکیں اورمزید بہتری کیلئے اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے گئے۔ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 66000روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ سو یٹس اینڈ بیکرز یونٹس کی معائنہ مہم جاری ہے،چناب نگر میں واقع معروف سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائدکیا گیا۔دوران معائنہ کریانہ سٹورز سے آدھا کلو سے زائد ممنوع چائنا نمک اور 30۔ لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد،ممنوع چائنا سالٹ اور ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس تلف کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں