سیکورٹی فورسز کا آپریشن 2دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاں گرہ جہان خانی میں سیکیورٹی فوسرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھماکا بھی ہوا۔سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خیام اور دلاور کے نام سے ہوئی۔، ہلاک دونوں دہشتگردوں کا تعلق تحصیل کلاچی سے تھا۔سیکیورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں