فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اب کوئی پالیسی نہیں چلے گی نہ ان کے ارکان باہرنکلیں گے نہ عوام9مئی کے بعد ارکان کا صفحہ پھٹ چکاہے اور سب بٹ چکے ہیں-محمود اچکزئی سمیت کوئی بھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گا انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکان کو اسلام آبادکی طرف جتھے لے کر جانے کی بجائے اسلام کی طرف رخ کرنے بھی مشورہ دیدیا اورکہاکہ اپنے پونے چارسالہ اقتداراورموجودہ حکومت کے 2 سا ل کاخودموازنہ کریں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجا ب مریم نوازشریف نے جس طرح عوا م کو مشکلات سے نکالا اور مختلف پرا جیکٹس دیئے کیا پی ٹی آئی نے کوئی ایک بھی منصوبہ دیاہے؟بانی ٹبرنے جس طرح اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کی اور پاکستان کو ملنے والے تحائف فروخت کئے ان جرائم میں ان کاجیل میں رہناہی بنتاہے۔




