چنیوٹ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل نے ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (PSER)ڈور ٹو ڈور کمپین پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز شینا اعظم، ڈاکٹر انس سعید، اشفاق رسول، پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری(PSER)کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد کاشف کے علاوہ پیرا فورس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ضلعی کوارڈینیٹرPSERمحمد کاشف نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں PSERسروے کی ٹیم گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہے اور ضلع چنیوٹ کے 268065 خاندانوں میں سے 247000خاندانوں کا اندراج ہو چکا ہے اور باقی کا PSERکے نمائندے گھروں کی دہلیز پر جا کر اندراج کریں گے،PSERسروے کے بعد شہری گورنمنٹ آف پنجاب کی مختلف سکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جیسے رمضان پیکج،سولر پلیٹس،اپنا گھر لون سکیمیں، ہمت کارڈ،ہیلتھ کارڈ،راشن کارڈ کے علاوہ اور بہت سکیمیں شامل ہیں،انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کی ٹیم کے نمائندوں سے تعاون کریں۔




