PIAکی نجکاری تاریخی اقدام، خزانے پر بوجھ کم ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے نیشنل فلیگ کیرئیر پاکستان ائیر لائنز کی نجکاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اِسے حکومتی پالیسیوں پر نجی شعبہ کے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ایک تاریخی قدم ہے جس سے نہ صرف قومی خزانے پر پڑنے والا بوجھ کم ہوگا بلکہ ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ عارف حبیب گروپ جیسے تجربہ کار اور مستحکم کاروباری ادار ے کی شمولیت سے پی آئی اے میں پیشہ ورانہ انتظام، مالی نظم و ضبط اور عالمی معیار کی سروسز کے فروغ کی توقع ہے۔صدر ایف سی سی آئی نے کہا کہ ایک مضبوط اور مؤثر قومی ایئرلائن ملکی معیشت، سرمایہ کاری، سیاحت اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں