بجلی، گیس ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر وجائنٹ سیکرٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوںاور پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کیا جائے ایسا کرنے سے قیمتیں کم ہونگی ، اشیائے خورد ونوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں عوام کو ریلیف ملے گامرزا مظہر صدیق بیگنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات سیمت سستی بجلی اور گیس کی قیمتوںمیںرعایت کے بغیر ملک وقوم کا مستقبل روشن بنایا اورناہی عام آدمی کی حالت بدلی جا سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں