لاہور (بیوروچیف) رواں سال پولیس کا رویہ عوام کے ساتھ گزشتہ سال کی نسبت بدتر رہا ہے۔ آئی جی شکایت سیل میں پولیس کے خلاف 5 ہزار سے زائد اضافی شکایات درج کی گئی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال عوام نے 1لاکھ 45ہزار شکایات درج کروائی تھیں جبکہ اس سال ایف آئی آر کے عدم اندراج کی 66ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ شہریوں کی جانب سے 12ہزار 930ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔




