خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ

لاہور (بیورو چیف)صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ریسکیو 1122 کیلئے خصوصی کمیونیکیشن آلات، انخلاء کیلئے لینڈنگ کرافٹ، بوٹ کیرئیر، نئی کشتیوں اور ڈرون کی ضرورت کے حوالہ سے ڈاکٹر رضوان نصیرنے بریفنگ دی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں