پاکستان میں فرقہ وارایت کی کوئی گنجائش نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئر مین مرکزی علماء کونسل جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان میں فرقہ وار یت کی کوئی گنجائش نہیں اسی طرح ملک دشمنی کی قطعاً اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد ، نفرت اور بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ پر تشدد اور اشتعال انگیز مواد پھیلا نیوالو ں کا بلا تاخیر محاسبہ کیا جائے۔ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے اور ایکس(X) سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملک دشمن پروپیگنڈا کرنیوا لوں کیخلاف گھیرا تنگ کیاجانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک ہوں یا دنیا کے کسی بھی خطے میں بیٹھے عناصر سرزمین پاکستان کیخلاف خلفشار پیدا کرنے کی کسی کوشش کو ہر گز برداشت نہیں کیا جانا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں