پشاور (نامہ نگار)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف مزاحمت کی بات کرتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے میثاق جمہوریت بات کی۔اْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف مزاحمت کی بات کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل رولز کے مطابق ہوں گی۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 50افراد ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ جاتے ہیں، دنیا پاکستان کیساتھ انگیج ہونا چاہتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دنیا پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔




