واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد میں تاخیر اور ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ایک امریکی ذریعے نے اسرائیلی ٹی وی چینل12 کو بتایا کہ تل ابیب نہ صرف معاہدے کی فنڈنگ اور نفاذ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے بلکہ جنگ بندی کی متعدد بار خلاف ورزی بھی کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 دسمبر کو واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کریں گے اور ٹرمپ اس ملاقات میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں ہونیوالی فلسطینی ہلاکتوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق بنیا مین نیتن یاہو غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے مشیروں کی رائے سے متفق نہیں ہیں۔




