تعلیم کے میدان میں بہتری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات کوشاں ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ چکنمبر 233 گ ب میں واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کی ازسر نو چار دیواری کی تعمیر کیلئے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ایم این اے بلال بدر چوہدری ، ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر،کواڈنیٹرر وزیر اعلیٰ پنجاب ایجوکیشن ہاشم خاں،سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد عبدالکریم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذاکر حسین،ڈپٹی ایجوکشن آفیسر عبدالغفار،جاوید ڈوگر،نواز جٹ گریوال سمیت دیگران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے بلال بدر چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیم کے میدان میں جو اقدامات شروع کئے ہیں انکو پاپہ تکمیل تک پہنچانے کا آغاز ہو چکا ہے تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق حاصل ہے۔ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ قومیں ترقی پاتی ہے، تعلیم کے میدان میں بہتری آنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات کوشاں ہے۔ بچے پاکستان کا روش مستقبل ہیں انکو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تحصیل بھر کے سرکاری سکولز کی اپ گریڈیشن تعمیر ومرمت کا کام شروع ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب پرائیویٹ سکولوں کی بجائے والدین سرکاری سکولوں میں بچوں کو پڑھانے کیلئے ترجیح دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں