لاہور (بیوروچیف) لیسکو نے اپنے صارفین کے لیے بلنگ کے نظام کو آن لائن اور جدید بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس کے تحت شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ایم ٹو ایم سمز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے، جو صارفین کے میٹرز کو کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کریں گی۔ایم ٹو ایم سمز کی مدد سے میٹرز اور کنٹرول روم کے درمیان براہِ راست کمیونیکیشن ممکن ہوگی، جس کی بنیاد پر میٹر کی ریڈنگ آن لائن لی جا سکے گی۔ اس نظام کے تحت نادہندہ صارفین کے کنکشن منقطع کرنے اور بل کی ادائیگی کے بعد متعلقہ ایس ڈی او کو آن لائن بجلی بحال کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔




