رحیم یار خان (نامہ نگار) رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور کی بستی بھٹی میں سگریٹ پیتے وقت ایک شعلہ کپڑوں پر گرگیا جس کے باعث سگریٹ نوشی کرنے والا شخص بری طرح جھلس گیا ۔ ریسکیو کے مطابق سگریٹ کے شعلے سے کپڑوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 45سالہ اقبال نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔




