فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈوو کیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے ۔ دہشتگردی کی اس طویل جنگ نے ہمیں علما، وکلا، ڈاکٹرز، سکیورٹی فورسز کے جوانوں، سیاسی رہنما ں اور تاجروں جیسے قیمتی اثاثوں سے محروم کر دیا ہے۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی اور انسانیت پر کھلا حملہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔




