چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ”ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا انسپکٹر علی عرفان، اے ایس آئی ممتاز حسین، اے ایس آئی مختار احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان کو تین کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش ملزمان کیخلاف تھانہ کوٹ وساوا میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچا نے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔




