پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹوبہ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی نگرانی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈان کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھار ٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ یاسر مشتاق کے مطابق کارروائی کے دوران ایک یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی جبکہ 14فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 50ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ضلع بھر میں 134فوڈ پوائنٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران اڑھائی من سے زائد ٹوٹے آلو، ملاوٹی دودھ، بھاری مقدار میں سنیکس پاپڑ، ایکسپائر مشروبات اور ممنوعہ اجزا تلف کیے گئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ٹوبہ شہر، کمالیہ، رجانہ اور گردونواح میں علی الصبح کڑی ناکہ بندی کی گئی، جس دوران 41دودھ سپلائرز کے پاس موجود 10ہزار لٹر دودھ چیک کیا گیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی موجودگی، بدبودار مکسنگ ایریا، ٹوٹے فرش پر گندا پانی، جبکہ لازم ٹیسٹنگ ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں