گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ

لاہور (بیوروچیف) گھی اور تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ۔ اے برینڈ اور بی برینڈ کی کمپنیوں نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں,اے برینڈکا فی لیٹر تیل اور گھی550روپے سے بڑھ کر590روپے پر پہنچ گیاہے۔بی برینڈ کافی لیٹر تیل 450روپے سے بڑھ کر500روپے تک دستیاب ہونے لگا جبکہ بی برینڈکافی کلوگھی 450روپے سے بڑھ کر480روپے کلوتک جاپہنچا۔دکانداروں کاکہناہے کہ گھی اورتیل کی قیمتوں میں اضافہ 15سے20دنوں میں ہواہے ،کمپنیاں کہتی ہیں کہ طلب اور رسد میں فرق بڑھ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں