تھانہ بچیانہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کا راج،عوام بھاری مال و زر سے محروم

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ بچیانہ سے 1کلو میٹر کے فاصلے پر ڈاکوں نے سبزی فروش سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لیا، پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مگن عوام کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 586 گ ب جھگیاں کا رہائشی غلام مصطفی سبزی فروخت کرکے گزر بسر کرتا ہے گزشتہ شب غلام مصطفی سبزی فروخت کرکے واپس گھر جا رہا تھا کہ بچیانہ روڈ ہیڈ پنج پلی کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے روک کر ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود پولیس تھانہ بچیانہ ڈاکوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ بچیانہ کے اہلکار ڈیوٹی کے دوران ناکوں سے غائب دکھائی دیتے ہیں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اصافہ نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے پولیس نے عوام کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ار پی او فیصل ڈاکٹر سہیل چھٹہ سے پولیس تھانہ بچیانہ کی مبینہ غفلت و کوتاہی کے باعث بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں