PEFکا20سال کے بعد کوالٹی اشورنس ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (PEF)نے 20سال کے بعد کوالٹی اشورنس ٹیسٹ (QAT)ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبا کو اب کوالٹی اشورنس ٹیسٹ کی بجائے بورڈ امتحانات میں شرکت کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔پی ایف نے تمام پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارچ میں ہونے والے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے اقدامات کریں۔ رواں سال پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کارکرد گی کا جائزہ بورڈ کے نتائج کی بنیاد پر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ میں خراب نتائج دینے والے سکولوں سے جواب طلبی کی جائے گی۔پی ایف حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور سکولوں کی کارکردگی کو مثر انداز میں جانچنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ تمام پارٹنر سکولوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں