صفدر آباد کی کیڑا منڈی روڈ پر سولنگ کا افتتاح

صفدرآباد(نامہ نگار)سولنگ روڈکیڑا منڈی ( ریلوے پھاٹک تحصیل چوک تا جامع مسجد اہل حدیث اسٹیشن) کا افتتاح ہونے پر علاقہ بھر کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ ،سابق رکن قومی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے کیڑا منڈی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔سولنگ روڈ بننے سے لوگوں کی مشکلات میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ سے بات چیت میں لوگوںنے کہا انہیں شہر کے ایریا میںآنے جانے کی سہولت میسر ہونے پر دلی خوشی ہوئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور سابق رکن قومی اسمبلی عرفان ڈوگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں