بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسلامک لائرز الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر عارف خان ایڈووکیٹ،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،وکلا کے بڑے دھڑوں نے بھرپور حمایت و سپورٹ کی یقین داہانی کروا دی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10 جنوری 2026 کو ہونگے اسلامک لائرز الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر عارف خان ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کی حمایت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلا اور نوجوان وکلا نے دونوں امیدوران کو اپنی بھرپور حمایت و سپورٹ کی یقین داہانی کروا دی ہے اور کہا ہے کہ 10 جنوری 2026 کو ہونیوالے سالانہ انتخابات میں دونوں امیدوران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے جس پر امیدوار برائے صدر عارف خان ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ نے حمایت کرنے پر وکلا برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور یقین داہانی کروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں