پراپرٹی اونر شپ قانون کے تحت مزید درخواستیں دائر

لاہور (بیوروچیف) پراپرٹی اونر شپ قانون کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کیخلا ف لاہور ہائیکورٹ میں مزید آئینی درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔ عدالت عالیہ نے ابتدائی سماعت کے بعد ان درخواستوں کو فل بنچ کے روبرو سماعت کے لیے بھجوانے کی سفارش کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے غلام رسول سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ درخواست گزاروں نے پراپرٹی اونر شپ قانون کی مختلف شقوں کو آئینِ پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیتے ہوئے چیلنج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں