چین کا آبادی بڑھانے کا نیا منصوبہ متعارف

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی دوسری بڑی معیشت والے ملک چین نے اپنی آبادی بڑھانے کیلئے نیا منصوبہ متعارف کروا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبادی کی کمی سے پریشان چین اپنے ملک کی آبادی بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے جس کے تحت اب چینی عوام مانع حمل ادویات اور دیگر اشیا پر 13 فیصد سیلز ٹیکس ادا کریں گے، جبکہ بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات مستثنی ہوں گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے بعد چین میں 1994 سے نافذ ایک بچے کی پیدائش والی پابندی اب ختم ہوگئی ہے۔یہ منصوبہ شادی سے متعلق خدمات اور بزرگوں کی دیکھ بھال کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) سے بھی مستثنی قرار دیتا ہے، یہ ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے جس میں والدین کی چھٹی بڑھانا اور نقد رقم جاری کرنا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں