اللہ تعالیٰ نئے سال کو امت مسلمہ کیلئے مبارک بنائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے نئے سال کی آمدپر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اس نئے سال کو”امت مسلمہ اور پاکستان” کیلئے مبارک” سال” بنائے تاکہ مایوسیو ں میں گھری “امت مسلمہ اور عوام پاکستان”کو”امید”کی راہ دکھائی دے نئے سال کی آمد اس بات کی متقاضی ہے کہ عوام کی زندگی میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گزرے سال کی مایوسیو ں سے چھٹکارے کے لئے حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کو “صحت وتعلیم وبنیادی سہولیات”کی فراہمی ہی نئے سال میں اچھے کی “امید” ثابت ہو سکتی ہے بجلی گیس پٹرول مہنگا، شرح سود، ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے ملک میں مزید 144 ٹیکسٹائل ملز بند، بیروزگاری مزید بڑھ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں