سینہ زوری سے سڑک مسمار کرنے پر17افراد قانون کی گرفت میں آگئے

ماموں کانجن(نامہ نگار)سینہ زوری سے سڑک مسمار کرکے پولٹری فارم کو جانے والے راستے کو بند کرنے پر پولیس نے17افراد کیخلا ف مقدمہ درج کرلیا ہے،خوراک نہ پہنچنے پر پولٹری فارم کے متعدد چوزے مر گئے،تفصیلات کے مطابق چک508گ ب میں اوورسیز پاکستانی کے پولٹری فارم کو جانیوالی سڑک مسمار کرکے کے خلاف پولیس نے17افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی حاجی عاشق رسول نے15سال قبل ارشد مارتھ نامی زمیندار سے24کنال اراضی خرید کر وہاں پولٹر ی فارم بنا رکھا ہے جہاں اس وقت سے ہی کچی سڑک بنی ہوئی ہے اور پولٹری فارم جانے کاواحد راستہ ہے جسے گزشتہ روز محمد افضل،محمد وسیم،گل زیب سکنہ508گ ب اور محمد اسلم سکنہ509گ ب نے دیگر12افراد کے ہمراہ ٹریکٹر کے ذریعے عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود بدمعاشی اور سینہ زوری سے ہل چلاکر مسمار کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں