گندم اور آٹے کی قیمتوں پر پنجاب حکومت کا کنٹرول برقرار نہ رہ سکا

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)گندم 4200 اور آٹا5000پر جا پہنچا۔حکومت پنجاب کے جا نب سے گندم زائد قیمت پر خریداری کا نوٹیفکیشن ہوا ہو گیا مارکیٹ کمیٹی عملدرآمد کرانے میں ناکام۔ گندم اور آٹے کی قیمتوں پر حکومت پنجاب کا کنٹرول برقرار نہ رہ سکا گندم کا ریٹ کنٹرول کرنیوالے اداروں کی عدم دلچسپی سے گندم کی قیمت دوگنا ہو چکی ہے منچن آباد میکلوڈ گنج اور منڈی صادق گنج کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت خرید اس وقت 4000روپے فی من سے 4200 روپے فی من تک جا پہنچی ہے گندم کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی چکیوں پر آٹے کی قیمت4800 روپے فی من سے 5000 روپے من تک جا پہنچی ہے آٹے کی قیمت میں اضافے کے سبب دیہاڑی دار مزددوں کے لئے آٹا خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ غلہ منڈیوں میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمت خرید پر مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر اداروں کا کوئی کاروائی نہ کرنا افسوس ناک عمل ہے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد و ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی منچن آباد گندم کی بڑھتی ہوئی قیمت پر فوری کاروائی عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں