ریحان مقصود انجمن تاجران لبریکینٹس کے صدر منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران لبریکینٹس ایسوسی ایشن کا صدارتی انتخاب مکمل ہو گیا’ باہمی مشاورت سے میاں ریحان مقصود کو سال 2026 کیلئے صدر نامزد کر دیا گیا’ بانی سابق صدر انجمن تاجران لبریکینٹس ایسوسی ایشن ملک امین پرویز اور دیگر عہدیداروں نے نامزد صدر میاں ریحان مقصود کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب صدر میاں ریحان مقصود ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اپنی نامزدگی کے دوران لبریکینٹس کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کو یقین بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں