اسرائیل جنگ بندی کے باوجودخلاف ورزی کررہا ہے

کراچی (بیورو چیف)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی منی پاکستان ہے اور پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے،امریکا نے دنیا کے تمام قوانین کو روندتے ہوئے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو اغواء کیا، اب امریکا کی جارحانہ پالیسی کا سلسلہ نہیں چلے گا، پاکستان کی حکومت کو سمجھنا چاہیے، امریکی ایجنڈا پورا کرنے میں خیر نہیں ہوگی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے دنیا کے تمام قوانین کو روندتے ہوئے وینزو یلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو اغواء کیا، اب امریکا کی جارحانہ پالیسی کا سلسلہ نہیں چلے گا، امریکا میں بھی اب ٹرمپ کے خلاف لہر چلنا شروع ہوگئی ہے پاکستان کی طرف سے کوئی بیان نہیں دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں