سرگودھا (بیوروچیف)سرگودھا کے نواحی علاقے میں ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانے کے تنازع پر ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات تحصیل شاہ پور سٹی کے علاقے کنڈ ا ن کے قریب دوگروپوں کے درمیان ویڈیو بنانے اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر جھگڑا ہوا۔اس دوران فائر نگ سے مسعود نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جن میںسے 55 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔




