ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن چلانے کیلئے بوگیوں کی کمی پوری نہ ہوسکی

لاہور (بیوروچیف) ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن چلانے کیلئے بوگیوں کی کمی تاحال پوری نہ ہو سکی، 106ٹرینوں کو چلانے کے لیے صرف1ہزار58بوگیاں ہی دستیاب، بوگیوں کی شارٹیج کے باعث10ٹرینیں شارٹ کمپوز یشن کیساتھ چلائی جانے لگیں۔113بوگیوں کو سالا نہ مرمت کے بغیر ہی ٹرینوں کیساتھ چلایا جانے لگا، بوگیوں کی قلت کے باعث ٹرین روانگی میں تاخیر ہونے لگی، بغیر مرمت کے بوگیوں کی شمولیت سے دوران سفر ڈی ریلمنٹ کے واقعات کاسلسلہ جاری، ریلوے سسٹم میں442 سے زائدکوچز مرمت کی عرض سے ورکشاپس میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں