مساجد و مدراس کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

اسلام آباد (بیورو چیف)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے راولپنڈی اسلام آباد میں مساجد اور مدارس کے انہدام کی حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مساجد ومدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،بیرونی دباؤ پر حکومت کی مدارس مساجد کے خلاف کسی قسم کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ ترجما ن جے یو آئی کے مطابق جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے راولپنڈی اسلام آباد کے جید علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مدارس مساجد کے تحفظ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مساجد مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ بیرونی دباؤ پر حکومت کی مدارس مساجد کے خلاف کسی قسم کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ دینی مدارس کیخلاف یہ رویہ انکا اپنا نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہبی نوجوانوں کو مشتعل کرکے ریاست سے لڑایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں