شادی میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق

نوشہرہ (نامہ نگار)نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی خوشی میں بیٹے کی ہوائی فائرنگ سے باپ جاں بحق ہوگیا ۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے شادی میں ہوائی فائرنگ کی جس سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاش اور زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔27 دسمبر 2025 کو قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ میں دولہا جاں بحق ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں