پتوکی(نامہ نگار) پتوکی 20سالہ نوجوان مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل نعش تقریبا تین ماہ بعد کھیتوں سے برآمد نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج افسوس ناک قتل پرشہریوں کا وزیر اعلی پنجاب ، وزیر قانون پنجاب رانا اقبال، آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ ریجن سے نوٹس کا مطالبہ ۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے علاقہ کوٹ وسن سنگھ کے رہائشی افتخار علی کا نوجوان بیٹا محمد عرفان مورخہ 19.10.2025 کو گھر سے باہر گیا جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے تھانہ میں درخواست بھی دی گئی اور نوجوان کی تلاش بھی شروع کی گئی مگر لاپتہ مغوی نوجوان کی نعش مورخہ یکم جنوری سال 2026کوگگہ سرائے میں کھیتوں سے فصل کماد سے گلی سڑی ملی تھانہ صدر پھولنگر پولیس ایس ایچ او حافظ عاطف نزیر نے مقتول عرفان کے والد افتخار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف بجرم 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔




