لاہور(بیوروچیف)محکمہ ریلویز کے زیر اہتما م چلنے والے سکولز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا، گریڈ 1سے 10کے ملازمین کے بچوں کی ماہانہ فیس 700سے بڑھا کر 900روپے کردی گئی ۔ گریڈ 11سے 22کے ملازمین و افسران کے بچوں کی فیس 800سے بڑھا کر 1000روپے کردی، ریلوے ملازمین کے بچوں کے علاوہ دیگر بچوں کی فیس1300سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی ۔ سمہ سٹہ ،خانیوال میں ریلوے سکولز میں عام بچوں کی فیس 1000سے بڑھا کر 1200 روپے کی گئی، سکھر ،روہڑی میں سکولز میں عام بچوں کی فیس 850 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے مختص کی گئی۔




