برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات

لاہور( بیورو چیف)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برآمدات بڑھانے کیلئے کمر کس لی، لاہور چیمبر نے غیر روایتی بین الاقوامی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔روس اور افریقی تجارتی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔نائب صدر لاہور چیمبر خرم لودھی کے مطابق یورپ روس کا بائیکاٹ کررہا ہے، روس کوپاکستانی برآمدات بڑھانے کا اچھا موقع ہے ۔نائب صدر خرم لودھی کو فارن ڈیلی گیشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں