فیصل آباد میں میٹرو بس سروس کا منصوبہ قابل تحسین ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت عبدالرزاق رحمانی نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، فیصل آباد میںالیکٹرو بس سروس کی فراہمی لوگوں کیلئے سفری آسانی کا بہترین ذریعہ بنی ہے اور یہ بات زندہ دلان فیصل آباد کے لئے بڑی خوشی کا باعث بنی ہے پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کیلئے اقدامات شرو ع کر دیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں میٹرو بس کے سٹاپس کی نشاندہی کی جاچکی ہے جبکہ دیگر کاموں کو بھی تیزی سے سرانجام دیا جا رہا ہے۔ عبدالرزاق رحمانی نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں میٹرو بس سروس شروع کرنیکا منصوبہ خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں