فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے بھی مقبول ترین لیڈر تھے ۔ انہو ں نے تیسری دنیا کے محکوم اور پسے ہوئے طبقات کے حق میں صدا بلند کی اور ان کے حقوق سے متعلق انہیں شعور دیا ۔ انکو ہم سے بچھڑے 46 سال سے اوپر کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن تاریخ کے سنہرے اور ا ق میں آج بھی ان کا نام زندہ و جاوید ہے ۔ وہ نئے پاکستان کے معمار اور جبر و استبداد کے مارے عوام کے نجات دہندہ تھے ان خیالات کا اظہار صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے کیا ۔ اس موقع پر سنئیر نائب صدر شیخ محمد اسلام ‘ سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید’ ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا’ ٹکٹ ہولڈرز چوہدری عمر دراز آزاد ‘ ملک ذوالفقار ‘ نعیم یعقوب گل ‘ ندیم غفاری’ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر اعوان’ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں ‘ نائب صدر ڈویژن شعبہ خواتین رفعت انجم ‘ صدر لیبر بیورو رانا منظور خاں ودیگر شریک تھے۔




