لاہور(بیورو چیف) فیڈر ل بورڈ آف ریو نیو نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں فیلڈ فارمیشنز کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔غیرظاہرشدہ آمدن یا اثاثو ں پر ٹیکس عائد کرنے سے قبل سیکشن 111کے تحت الگ شوکاز لازم قرار دیا گیا ہے، سیکشن 111کے بغیر سیکشن 122کے تحت کوئی اضافہ نہیں کیا جا سکے گا۔




