اسلام آباد (بیوروچیف)ایم ٹیگ کے حوالے سے دی گئی ڈیڈلائن میں صرف 9 روز باقی ہ گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں 16 پوائنٹس پر اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 29 ہزار 436 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کئے گئے ،گزشتہ ایک روز کے دوران 2 ہزار 982 گاڑیوں کو ایم ٹیگ کا اجراء کیا گیا۔ڈی جی ایکسائز نے کہاکہ شہریوں کے رش کے پیش نظر تمام پوائنٹس پر اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے، زیادہ گاڑیاں آنے کی وجہ سے ایم ٹیگ سٹاک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔عرفان میمن نے کہاکہ شہری 15 جنوری تک ہر صورت اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔




