صفدر آباد اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کا سٹاپ دیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے صفدرآباد کے شہریوں کی گزار ش ہے کہ ریلوے اسٹیشن صفدرآباد کو 27 اپ،28 ڈائون شالیمار ایکسپریس کا اسٹاپ دیا جائے، شہری یقین دلاتے ہیں کہ ریلوے کی تما م ریکوائر منٹس کو سو صد پورا کریں گے۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے شہریوں کے ایک وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ لاہور تا فیصل آباد ریلوے سیکشن پر بدر اور غوری ایکسپریس چل رہی ہیں جو علاقہ بھر کے مکینوں ،مسافروں ،طا لب علموں، کاروباری برادری کو سفری سہولیات نہیں دے پا رہی۔صبح چھ بجے فیصل آباد سے لاہور کے لئے بدر ایکسپریس روانہ ہوتی ہے،یہی ٹرین لاہور سے نو بجے کے قریب واپس فیصل آبادجاتی ہے ، راستہ میںشیخوپورہ ،فاروق آباد، صفدرآباد، سانگلہ ہل ، چک جھمرہ اہم ریلوے اسٹیشنز آتے ہیں جنکی آبادی لاکھوں میںہے۔بدر ایکسپر یس فیصل آباد سے دوپہر ساڑھے تین بجے غوری ایکسپریس کا روپ دھار کر لاہور جاتی ہے اور وہاں سے واپس رات سات بجے فیصل آباد آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں