ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دینے کیلئے اہم اور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدار ت بزنس اکاو نٹ سے منسلک QRکوڈ کے اجرا کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی بینکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اس امر پر تفصیلی غور کیا گیا کہ کاروباری حضرات کو بزنس اکائونٹس کے تحت QRکوڈ فرا ہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے کاروبار ی مراکز پر یہ QR کوڈ نمایاں جگہ پر آویزاں کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے بینکوں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ بزنس اکائونٹ سے منسلک QRکوڈز جلد از جلد جاری کیے جائیں تاکہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو موثر طور پر نافذ کیا جا سکے۔




