کمالیہ(نامہ نگار)سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اسدالرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ پارٹی کی پالیسیاں عوام دوست اور قومی مفاد پر مبنی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھا ہے اور موجودہ قیادت مہنگائی میں کمی، معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔ میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور انشا اللہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا۔




