سرگودھا کے تین فلائی اوورز کی تزئین وآرائش اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ

سرگودھا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے شہر کے تین اہم فلائی اوورز کی تزئین و آرائش، خوبصورتی اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کے لیے ہائی ویز سے تفصیلی تخمینہ جات طلب کر لیے ہیں۔ کمشنر نے کچہری روڈ فلائی اوور، خیام چوک فلائی اوور اور اسلام پورہ فلائی اوور کا موقع پر جا کر معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تینوں فلائی اوورز کو ماڈل انفراسٹرکچر کے طور پر ڈویلپ کرنے کے لیے جامع تجاویز اور لاگت کی رپورٹ مرتب کی جا ئے ۔ اس موقع پر ایس ای ہائی ویز رانا عابد علی، ایکسین ملک گلفام اعوان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران بھی موجود تھے۔ ایس ای ہائی ویز نے کمشنر کو تینوں فلائی اوورز کی موجودہ صورتحال، مرمتی ضروریات اور ممکنہ بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر شوکت علی نے ہدایت کی کہ فلائی اوورز پر جدید اور پائیدار رنگ و روغن، پیچ ورک، پولز اور گرلز کی مرمت یا تبدیلی، بہتر لائٹنگ، وائٹ واش اور مجموعی بیوٹیفکیشن کو منصوبے کا حصہ بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں